دکھ کی گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

دکھ کی گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں، دکھ کی گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا کہ ہمارے زمانے کی اہم ترین شخصیت کی وفات پر انتہائی صدمہ ہوا۔ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --