لندن سے چوری شدہ کار پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت خارجہ کی منظوری سے منگوائی گئی

لندن سے چوری شدہ کار پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت خارجہ کی منظوری سے منگوائی گئی

لندن سے چوری شدہ کار کی کراچی سے برآمدگی کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز نے قیمتی کار وزارت خارجہ کے لکھے گئے خط پر برآمد کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قیمتی گاڑی پی ٹی آئی کے دورحکومت میں وزارت خارجہ کی منظوری سے ایک سفیر نے منگوائی، گاڑی مشرقی یورپ کے ایک ملک کے موجودہ سفیر کی درخواست پرکسٹمز نے تحویل میں لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سفیرنے قیمتی گاڑی ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ 6021 کے ذریعے منگوائی۔

وزارت خارجہ کے خط کے مطابق سفیرکو ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ 22 نومبر 2019 کو جاری کیا گیا، سابق سفیرالیگزینڈربورسیو ستمبر 2019 میں پاکستان آئےاورستمبر2020 میں واپس بلالیےگئے، موجودہ سفیرنےگاڑی کی ملکیت سےانکارکرکے ڈی رجسٹرکرنےکی درخواست کی اور کہاکہ گاڑی ان کے قبضے میں نہیں۔

وزارت خارجہ نے خط میں کہا کہ سفارتخانے نے درخواست کی، گاڑی قبضے میں لی جائے کیونکہ غلط استعمال ہوسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی ابتدائی تحقیقات پرمبنی خط ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کوکارروائی کیلئے لکھاگیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --