وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبدالحیان نے ٹیلی فون کیا۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو سیلاب سے نمٹنے کے منصوبے، اقوام متحدہ FLASH اپیل کی جس میں مخصوص شعبوں میں اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبدالحیان نے سیلاب کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ریلیف کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔