سپین میں طوفانی ژالہ باری، ایک بچی ہلاک، متعدد زخمی

سپین میں طوفانی ژالہ باری، ایک بچی ہلاک، متعدد زخمی

سپین میں طوفانی ژالہ باری سے ناصرف مالی نقصان ہوا بلکہ 20 ماہ کی بچی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقےگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جب کہ ژالہ باری سے 20 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے جس کی تصاویر  لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے بشتر علاقے خشک سالی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --