تباہ کن سیلاب کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ یو اے ای منسوخ

تباہ کن سیلاب کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ یو اے ای منسوخ

 وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 2 ستمبرکو  یو اے ای کے دورے پر جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --