طوفانی بارشوں کے باعث کراچی انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

طوفانی بارشوں کے باعث کراچی انٹر بورڈ نے بدھ اور جمعرات کوہونے والے پرچے ملتوی کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ  ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --