لاڑکانہ میں تیز بارشوں کے باعث 3 دن کے دوران 200 سے زیادہ کچے مکانات گرگئے اور 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔خیرپور کے سیم نالے میں شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے ٹھری میرواہ سے سندھ کے شہر جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق 200 سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ٹنڈو محمد خان میں متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج پہنچ گئی جہاں کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو امداد فراہم کی گئی۔
مٹیاری میں 200 سے زائد کچے مکانات گرگئے ہیں، متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں 2 ہزار سے زائد کچے مکانات کو نقصان اور 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔