آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی

آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومتی اتحادیوں کے اتفاق رائے سے عمل میں لائی جائےگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، وہ سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری کا سیاسی نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں اتفاق رائے کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے اور حکومتی اتحادیوں میں اس معاملے پر باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --