لوک فنکار سائیں ظہور کے بارے میں افسوسناک خبر

لوک فنکار سائیں ظہور کے بارے میں افسوسناک خبر

ملک کے معروف لوک فنکار سائیں ظہور کی لندن میں طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران سائیں ظہور اچانک اسٹیچ پر گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز سائیں ظہور کا معائنہ کررہے ہیں تاہم ان کی حالت اب نِسبتاً بہتر ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سائیں ظہور ابھی تک صحت یاب نہیں ہوئے لیکن ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔سائیں ظہور کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے، اپنی زندگی کا زیادہ وقت انہوں نے درباروں اور درگاہوں پر گزارا ہے، سائیں ان کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سندھی قوم کا ایک لقب ہے۔

’اللّٰہ ہوں‘ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے سائیں ظہور کا 2006ء سے پہلے کوئی کلام ریکارڈ نہیں ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --