یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کو نیا نام دیدیا

یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کو نیا نام دیدیا

پاکستان  پیپلز پارٹی کے  رہنما اور سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔

یوسف رضا گیلانی  نے  ملتان کے حلقہ 157 میں خطاب کیا اور اس دوران  پی ٹی آئی  کی ممنوعہ  فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پرچلتی ہے ، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور  امپورٹڈ پارٹی نامنظورہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں جب کہ عمران خان سڑکوں پرآنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --