جائیداد کا تنازع، ضعیف بیوہ خاتون پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

جائیداد کا تنازع، ضعیف بیوہ خاتون پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

اوکاڑہ میں ضعیف بیوہ خاتون کو زمین کے تنازع پر  رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج وائرل ہو گئی۔اوکاڑہ کے نواحی قصبے 39 فور ایل کی رہائشی ضعیف بیوہ منیراں بی بی کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق زمین کے تنازع پر اسے 9 اگست کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان امداد، نواب، خلیل اور نواز نے گھر میں گھس کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی بہو اسے بچانے آئی تو ملزمان نے اس پر بھی تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 روز بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی اور خاتون کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --