فوجی قافلے پر خود کش حملہ،4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی خودکش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --