کامن ویلتھ گیمز، پوائنٹس ٹیبل پر آسڑیلیا سرفہرست

کامن ویلتھ گیمز، پوائنٹس ٹیبل پر آسڑیلیا سرفہرست

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پوائنٹ ٹیبل پر آسٹریلیا تیرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ سات گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ادھر ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔ اس سے قبل، افتتاحی میچ میں گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ برابری پر ختم ہوا تھا کیونکہ دونوں ٹیموں نے دو دو گول کیے تھے۔

کرکٹ میں پاکستانی خواتین کا مقابلہ آج برمنگھم میں بھارت سے ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --