حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج (اتوار) انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی اور ایک نڈر لیڈر اور بہادر سپہ سالار تھے، آپ ؓ نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے، حکومت کا ایک جامع نظام قائم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک اچھے منتظم تھے اور ان میں عاجزی اور خوف خدا کی خصوصیات تھیں اور وہ اسلام کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا تھے۔