پاکستان کو تماشہ بنانے پر تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف

پاکستان کو تماشہ بنانے پر تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام’۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --