سپریم کورٹ کے فیصلے کو مریم نواز نے ’’جوڈیشل کو‘‘ قرار دیدیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کو مریم نواز نے ’’جوڈیشل کو‘‘ قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے ’جوڈیشل کُو‘ لکھا۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ ’انصاف کا قتل نا منظور‘۔

-- مزید آگے پہنچایے --