فی تولہ سونا کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں میں صرف 2 ڈالر فی اونس اضافے سے ایک ہزار 730 ڈالر تک پہنچنے کا ذکر کیا گیا لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے مقامی نرخوں کو اوپر ایڈجسٹ کیا گیا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 229.88 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

یکم جنوری 2022 کو عالمی بلین ریٹ ایک ہزار 830 ڈالر فی اونس کی بنیاد پر 24 قیراط 10 گرام اور ایک تولہ سونے کی قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے اور ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے تھیں، اس وقت ایک ڈالر 177 روپے کے برابر تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --