پیر کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی۔
جاپانی سفر نے پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ہر سطح پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور پاک یورپی یونین تعاون کے موجودہ میکنزم اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولویوف کی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ اور عقیدے سے گہرے جڑے ہوئے ہیں۔ملاقات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت اور ماحولیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔