سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ‘دبئی’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔
تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بعد سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بختاور نے لکھا ‘اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں’۔
آصف زرداری کی بیٹی نے والد کی دبئی آمد کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ‘پہلی سالگرہ ایک نانا کے طور پر وہ یہاں اپنے نواسے کے ساتھ گزارنے آئے ہیں (جو پچھلے مہینے طبی مسائل کی وجہ سے دبئی نہیں آسکے تھے)’