وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حکومتی اتحاد کا فل کورٹ کیلئے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حکومتی اتحاد کا فل کورٹ کیلئے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں اور حکومتی اتحادی قائدین پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے، ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --