انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 19 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 269 پوائنٹس کم ہو کر 39652 کی سطح پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 4 روپے بڑھی۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید مزید 2.75 روپے کے اضافے سے 225.00 روپے سے بڑھ کر 227.75 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 225.50 روپے سے بڑھ کر 228.50 روپے ہو گئی جو کہ نئی ریکارڈ قیمت ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کے مزید اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 224.00 روپے سے بڑھ کر 228.00 روپے اور قیمت فروخت 225.00 روپے سے بڑھ کر 229.00 روپے ہوئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی عدم استحکام اور ملکی معیشت سے متعلق گردش کرتی منفی خبروں کے اثرات کے سبب ایک روز کے مثبت رحجان کے بعد پھر مندی کا شکار رہی۔

سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 628 پوائنٹس کی کمی ،40 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی ،انڈیکس 20 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --