وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جرمن وزیرخارجہ نے فون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک جرمن دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے بہترین معاشی روابط ہیں۔ پاک جرمن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کی زندگیوں اور روزگار کو تحفظ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری معاونت کرے۔
دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جرمن وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ جبکہ انہوں نے جی ایس پی پلس میں جرمنی کی حمایت کو سراہا۔