سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی رانا  ثنااللہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی رانا  ثنااللہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی رانا  ثنااللہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔مسلم لیگ (قٌ) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر دخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف سپریم  کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست گزشتہ روز دائر کی تھی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب  کو بھی فریق بنایا ہے۔

پرویز الٰہی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنااللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔سپریم کورٹ نے پرویز  الٰہی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --