پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

2021 میہں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انعام بٹ کی جانب سے یہ خوشخبری مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

انعام بٹ کا اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خوبصورت نام بھی تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔

انعام بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، اللّٰه نے اپنی رحمت سے نوازا، اللّٰه ایمان، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے ۔ میری پیاری بیٹی کے لیے اچھا سا نام بتائیے‘۔

-- مزید آگے پہنچایے --