نقص امن کے خدشے کے باعث شہباز گل کو گرفتار کیا، عطا اللہ تارڑ

نقص امن کے خدشے کے باعث شہباز گل کو گرفتار کیا، عطا اللہ تارڑ

وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقص عامہ کے خدشے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا،  مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے  کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --