یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اٹلی کو بھی شدید گرمی کی لہر کا سامنا

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اٹلی کو بھی شدید گرمی کی لہر کا سامنا

اٹلی، برطانیہ سمیت یورپ میں شدیدگرمی کی لہر جاری ہے، برطانیہ میں پیر اور منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اٹلی کو آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی ایک اور لہر کا سامنا ہے، جو ایک اینٹی سائیکلون کے ذریعے چل رہا ہے جس نے شمالی افریقہ سے گرم ہوا کے دھاروں کو پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔آنے والے دنوں میں اٹلی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ سے اوپر جاسکتے ہیں۔

 غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پرتگال میں جنگلات کا 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --