اٹلی کے پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔جبکہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اطالوی الپس کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔
اطالوی حکام کے مطابق شمالی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر گلیشیئر پگھلنے سے برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا۔