بھارت سے آزادی کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم میں سکھ فار جسٹس کا ریفرنڈم ہوا۔ سکھ فار جسٹس کے ریفرنڈم میں بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر بانی سکھ فار جسٹس پرم جیت سنگھ نے کہا کہ گلوکار سِدّھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا۔
پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سِدّھو موسے والا بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سِدّھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔