عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ پر صرف تین چھٹیاں دیئے جانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے ارسال کر دی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق دس سے بارہ جولائی تک عید چھٹیوں کی تجویز ہے، وزیراعظم شہباز شریف عید کی چھٹیوں کی منظوری دیں گے۔
29 جون کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔