آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ق لیگی سربراہ نے آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

زرداری سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی۔

زرداری سے ذکا اشرف، ملک ریاض، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --