وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے واقعے کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔
سینئر صحافی ایاز امیر پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
بلاول کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔