پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے۔
خورشید شاہ نے بتایا کہ بخار اور کھانسی ہونے پر آج صبح کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے جبکہ کراچی میں اس کے پھیلنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جہاں شرح 22.65 فیصد رہی۔