ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے اطالوی چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے اطالوی چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف ایڈمرلGiuseppe Cavo Dragone نے بدھ کو اسلام آباد میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان باہمی فائدہ مند بات چیت سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ائیر چیف نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں معززین نے تربیت اور مقامی پیداوار سمیت دفاعی تعلقات کو مزید بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --