اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف ایڈمرلGiuseppe Cavo Dragone نے بدھ کو اسلام آباد میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف ایڈمرل #GiuseppeCavoDragone کی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات#GiuseppeCavoDragone,#airchiefmarshal ,#pakistan,#italy, pic.twitter.com/JE0Or1Rukr
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) June 22, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ان باہمی فائدہ مند بات چیت سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔
ائیر چیف نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں معززین نے تربیت اور مقامی پیداوار سمیت دفاعی تعلقات کو مزید بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔