پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی شہید بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ آج

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی شہید بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ آج

خارجہ امور میں بے مثال خدمات انجام دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

 

https://twitter.com/i/status/1539095766240833538

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ شیئر کی ہیں۔

https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1539030736891789312

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی اپنی والدہ کی ایک یاد گار تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 

پیپلز پارٹی نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر شہید بینظیر بھٹو کے تاریخی الفاظ شیئر کیے ہیں۔

 

پی پی کے اکاؤنٹ پر شیئر کی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ آدمی کو قید کر سکتے ہیں، لیکن خیال نہیں۔ آپ آدمی کو جلاوطن کر سکتے ہیں، لیکن خیال نہیں۔ آپ ایک آدمی کو قتل کر سکتے ہیں، لیکن ایک خیال نہیں‘۔

خیال رہے کہ شہید متحرمہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے آکسفورڈ اور ہاورڈ میں تعلیم حاصل کی، والد کی حکومت کے خاتمے اور مارشل لاء کے بعد جمہوری جدوجہد کی۔

 

https://twitter.com/sherryrehman/status/1538962805675933696

بینظیر بھٹو دو مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہیں، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا جبکہ 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا تھا۔

دوسری مرتبہ انہوں نے 1993 میں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا، لیکن ایک بار پھر 1996 میں ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا۔

پاکستان کی 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو پنڈی میں خودکش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --