پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جون کے ابتدائی 17 دنوں میں ڈالر کا بھاؤ سوا 10 روپے بڑھ گیا ہے۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 208 روپے 75 پیسے ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروباری دن میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 8 پیسے بڑھا ہے جبکہ رواں ہفتے ڈالر کی قدر انٹر بینک میں 6 روپے 40 پیسے بڑھی ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ڈھائی روپے بڑھا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا ہے۔