آج موسم کیسا رہےگا؟

آج موسم کیسا رہےگا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری پندرہ، لاہور تئیس، کراچی اڑتیس، پشاور اٹھائیس، کوئٹہ پچیس، گلگت اٹھارہ اور مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور جموں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انیس، لیہہ چھ جبکہ پلوامہ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

-- مزید آگے پہنچایے --