وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو اپنے دورہ مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔
وزیر خارجہ کا ایئرپورٹ پہنچنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے استقبال کیا۔
وزیر خارجہ نے مزار پر حاضری دی، مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے اور آستانہ قدس رضوی کے متولی اور معتمد حجت اللہ والمسلمین احمد ماروی سے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پرامن بقائے باہمی، تمام مذاہب کے احترام اور انسانیت کے لیے رحمت پر مبنی اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بلاول بھٹو کی حضرت امام رضا کے روضہ پر حاضری#BilawalBhuttoZardari ,#HazratImamRaza ,#Mashhad ,#Islamicteachings pic.twitter.com/rGbpD7Y15k
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) June 15, 2022
انہوں نے اربعین کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کے لیے انتظامات پر حجت اللہ احمد ماروی کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں ان کے داخلے اور قیام کی سہولت کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔