مشرف جب گئے تھے کیا آپ نے روک لیا تھا؟جب آئینگے تو کیا آپ روک لینگے؟یوسف رضا گیلانی

مشرف جب گئے تھے کیا آپ نے روک لیا تھا؟جب آئینگے تو کیا آپ روک لینگے؟یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں بھی سابق صدر جنرل (ر)  پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹرز  نے اظہار  خیال کیا ہے۔تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں، یہ پاکستان کسی کی چراگاہ نہیں ہے، آئین اور اداروں کو پامال کرنے والوں کو پاکستان آنےکی اجازت ہونی چاہیے لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے ، جو 8 ہفتےکے لیے باہر گئے ہیں انہیں بھی واپس آنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم نہیں کریں گے، یہ فیصلے کہیں اور ہوں گے، جب وہ باہر گئے تھے تو کیا آپ روک سکے تھے ؟ جب وہ آئیں گے تو کیا آپ روک سکیں گے؟

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نےکہہ دیا تھا کہ میں نے مشرف کو معاف کردیا،  پرویزمشرف آنا چاہتےہیں تو  یہ ان کا پاکستان اور ان کا  گھر ہے، پرویزمشرف کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن سب کے ساتھ سلوک ایک جیسا ہونا چاہیے۔

جے یو آئی کے سینیٹر غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف بیمار ہیں، وہ زندگی موت کی کشمکش میں ہیں، اس صورت حال میں ہم کہیں وہ پاکستان نہ آئیں اور رکاوٹ بنیں تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔

سینیٹر غفور حیدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی علاج کے لیےگئے تھے، میں مشرف دور میں قید با مشقت کاٹ چکا ہوں، اب مشرف کی حالت غیر ہے ،ان کو واپس لایا جائے تو ہمیں مشکل پیدا نہیں کرنی چاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --