10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 اٹک فقیر آباد گاؤں میں 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

بچی ٹیوشن پڑھ کر کر واپس گھر آئی، کتابیں رکھ کر گھر سے باہر نکلی پھر واپس نہیں آئی، گھر والے تلاش کرتے رہے۔ رات تین بجے بچی کی لاش مقامی جنازہ گاہ سے ملی۔ پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سلامت موقع پر پہنچ گئے، ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --