بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، دورے کے دوران اقتصادی تجارتی تعلقات سمیت دیگر مشترکہ مفادات کو زیر غور لایا جائے گا۔

ایران پہنچنے پر ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان ان کا استقبال کیا اور بعدازاں ملاقات کے دوران مختلف مضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی، سرحدی غذائی منڈیوں، سڑک اور ریل روڈ اور زائرین کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

 

 

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا سے نمٹنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر خارجہ کل بدھ کو مشہد کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --