وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے۔
اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ ایرانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔
وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان اور ایران دونوں اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال منا رہے ہیں۔