بلاول بھٹو نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کمیٹی بنا دی

بلاول بھٹو نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیرخارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملہ اٹھانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کابل میں افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

پی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ تمام فیصلے پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہیئیں۔

بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اورپارلیمان میں معاملہ اٹھانےکیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی جس میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --