مسلح افواج نے حضور ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی حکام کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتی ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات بھارتی مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی ہے۔