پاکستان میں مقیم 13 لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

پاکستان میں مقیم 13 لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے حکومت نے پاکستان میں مقیم 13 لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق دستاویزات کی تجدید اور معلومات کی تصدیق کی مشق (ڈرائیو) کا مقصد اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کا مقصد پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی تصدیق کرنا ہے۔

یہ مشق ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت، افغان مہاجرین کے چیف کمشنریٹ کمشنر اور اقوام متحدہ کمیشن برائے انسانی حقوق کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی تکنیکی مدد سے مشترکہ کوشش تھی۔چیف کمشنر سلیم خان کا کہنا تھا کہ ’ افغان مہاجرین کا ڈیٹا 10 سال سے اپڈیٹ نہیں کیا گیا تھا، لہذا مہاجرین کی تصدیق اور ریکارڈ کی تجدید ضروری تھی جو ہمیں مہاجرین کی موجودہ ضروریات سمجھنے کے قابل کرے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 60 فیصد افغان مہاجرین ایسے ہیں جن کی عمریں 60 سال یا اس سے زائد ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگ 76 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 60 فیصد صوبہ خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں۔

تقریباً 10 لاکھ نئے اسمارٹ شناختی کارڈز جاری کیے گئے ہیں جن کی میعاد 30 جون 2023 تک ہے، جس میں والدین کے کارڈز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --