سب ہمارے دوست ہیں،الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

سب ہمارے دوست ہیں،الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ سب ہمارے دوست ہیں، نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا، اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی سپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔

-- مزید آگے پہنچایے --