بھارتی قابض فوج کی بربریت کی انتہا،3 روز میں 10کشمیری نوجوان شہید کردیئے

بھارتی قابض فوج کی بربریت کی انتہا،3 روز میں 10کشمیری نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور پلوامہ میں شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو سری نگر اور دو کو پلوامہ میں شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بھارتی فورسز کی بربریت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --