عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم نے لارجر بینچ تشکیل دیدیا

سپرریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل دیدیا، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے اور راستے سے تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے اور سرکاری و نجی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --