اٹلی میں پاکستان کے سابق سفیر پر جنسی ہراسگی کا کیس ثابت،خاتون سائرہ علی کی جیت

اٹلی میں پاکستان کے سابق سفیر پر جنسی ہراسگی کا کیس ثابت،خاتون سائرہ علی کی جیت

اٹلی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں پاکستانی نژاد خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستانی نثارد خاتون سائرہ علی نے اٹلی میں تعینات سابقہ پاکستانی سفیر ندیم ملک پر جنسی حراساں کرنے کا کیس دائر کیا تھا۔

اٹلی کی عدالت نے سائرہ علی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سابقہ پاکستانی سفیر کو 25 ہزار یورو کے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

سائرہ علی پاکستان ایمبیسی روم میں کمرشل سیکٹری کے عہدے پر کام کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد بار مجرم کی جانب سے حراساں کیا گیا تھا۔

اٹالین اخبار مادی جیرو نے خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے سائرہ علی نے لکھا ہے کہ ’میں نے جناب ندیم ریاض کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ جیت لیا، یہ انصاف کے لیے ایک طویل جنگ تھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ 2016 سے 2018 تک روم میں سفارت خانے میں کمرشل ایڈوائزر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایت پر سفیر نے انہیں ’جنسی طور پر ہراساں کیا‘ اور ’مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے کام کا ماحول اس حد تک مخالف بنا دیا کہ وہ پاکستان واپس آنے کے لیے روم چھوڑنے پر مجبور ہوگئں‘۔

-- مزید آگے پہنچایے --