آئندہ 48 گھنٹے میں بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، شیخ رشید

آئندہ 48 گھنٹے میں بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، ملک ان سے نہیں چل رہا، نگران حکومت بنے گی، آصف علی زرداری نے ان سے جو بدلہ لینا تھا لے لیا، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو کون روک رہا ہے پاکستان آنے سے، جس جہاز میں نواز شریف سوار ہو کر وطن واپس آئیں گے اس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، ایف آئی اے سے ملازمین چھٹیوں پرجا رہے ہیں، اداروں کیساتھ ہوں، اداروں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں، شاہد خاقان عباسی سے بلا کر پوچھ لیا جائے ڈی جی ایف آئی اے کو کیوں ہٹایا، یہ نہیں ہوسکتا جس پرفرد جرم ہو اسے ملک کا وزیراعظم بنا دیں، پنجاب میں کوئی حکومت نہیں، کابینہ نہیں بن سکی۔

-- مزید آگے پہنچایے --